ابنا: مردان میں عوامی نیشنل پارٹی کے جلسہ عام سے خطاب میں اسفندیار ولی خان نے کہا کہ کراچی میں پائیدار امن کا قیام پوری قوم اور پختونوں کے مفاد میں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی سندھ کا حصہ اور پختون کراچی کا لازمی حصہ ہیں،پختون رزق حلال کی تلاش میں کراچی جاتے ہیں، شہر کی تعمیر و ترقی میں ان کا اہم کردار ہے، اسفندیار کا کہنا تھا کہ کراچی کے علاقے بنارس میں باچہ خان کے نام سے اسپتال کا قیام اس شہر سے ہماری محبت کا مظہر ہے، تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ اے این پی پہلے سے بھی زیادہ آج مضبوط ہے،اے این پی میں شخصیات کی کوئی حیثیت نہیں بلکہ باچا خان بابا کے فلسفہ کی حیثیت ہے۔
امیرحیدرہوتی کا کہنا تھا کہ عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کررہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ عمران کو کینسراسپتال بنانے کے لئے 50 کروڑ روپے کا مفت زمین فراہم کردی ہے۔ ........
/169